27 Apr 2016

Mince Curry Puffs منس کری پفس



اجزا

تیل دو کھانے کے چمچے
(پیاز ایک کپ (کٹی ہوئی
قیمہ دو سو پچاس گرام
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
میدہ دو کپ
کری پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
(ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
(ہری مرچ تین سے چار عدد (کٹی ہوئی
(موزریلا چیزحسب ضرورت (کیوبز
تیل یا گھی ایک تہائی کپ
ٹھنڈا پانی گوندھنے کے لیے

ترکیب

ایک کھانے کا چمچ گھی گرم کرکے اس میں آدھا کپ پیاز فرائی کریں، یہاں تک کہ وہ براؤن ہو جائے۔
اب اس میں قیمہ شامل کرکے دو منٹ فرائی کرلیں۔
پھر باقی بچی آدھا کپ پیاز، گرم مصالحہ اور نمک ڈالیں اور ڈھک کر پکائیں، یہاں تکہ کہ قیمہ گل جائے اور خشک ہو جائے۔ اب ایک کھانے کا چمچہ کارن فلور کو پانی میں ملاکر اس پیسٹ کو قیمے میں شامل کریں اور دو منٹ پکالیں۔
قیمے کو چولہے سے اُتار کر ٹھنڈا کریں۔
اب دو کپ میدے میں نمک مکس کرلیں اور اس میں گھی ڈال کر اسے پانی سے گوندھیں، یہاں تک کہ ڈو بن جائے۔
پھر اسے پتلا بیل کر چار انچ گولائی میں کاٹیں اور مکسچر کو ایک سائیڈ پر رکھیں۔
اب حسب ضرورت چیز کیوبز رکھ کر فولڈ کر دیں۔
اب ان کناروں کو بند کریں اور گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔

0 comments:

Post a Comment