8 Jun 2016

Potato Cheese Ballsپوٹیٹو چیز بالز



:اجزاء

آلو     آدھا کلو 
چیڈر چیز (کدو کش کرلیں)     سو گرام 
موزریلا چیز     سو گرام (کدو کش کرلیں) 
سیاہ مرچ پاؤڈر     ایک چائے کا چمچ 
سویا سوس     ایک کھانے کا چمچ 
چلی سوس      ایک کھانے کا چمچ 
بریڈ کرمبز      ایک کپ 
انڈے      دو عدد 
تیل       حسب ضرورت 

:ترکیب

آلو ابال کر میش کرلیں- ایک پیالے میں چیڈر چیز اور موزریلا چیز ڈال کر مکس کر کے چھوٹی چھوٹی چیز بالز بنالیں- میش کیے ہوئے آلو میں سیاہ مرچ پاؤڈر٬ سویا سوس اور چلی سوس ڈال کر مکس کریں- میش کیے ہوئے آلو کے درمیان میں پہلے سے بنائی ہوئی چھوٹی چھوٹی چیز بالز رکھ کر آلو کی گول بالز بنا لیں اور انہیں پہلے انڈے میں ڈپ کریں اس کے بعد بریڈ کرمبز سے کوٹ کر کے گرم تیل میں درمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں- مزیدار پوٹیٹو چیز بالز تیار ہیں کیچپ اور چلی گارلک سوس کے ساتھ گرم گرم سرو کریں-

0 comments:

Post a Comment