22 Mar 2016

Arizona Chicken آریزونا چکن



اجزا

چکن بریسٹ فلے دو عدد
نمک آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ ایک چائے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
ووسٹر شائر ساس ایک کھانے کا چمچ
سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
چلی گارلک ساس ایک کھانے کا چمچ
میدہ دو کھانے کے چمچ
مکھن دو اونس
(پارسلے ایک چائے کا چمچ (کٹے ہوئے

:گرلنگ کے لئے
تیل دو کھانے کے چمچ
مکھن دو اونس

ترکیب

چکن بریسٹ کو نمک، آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ، مسٹرڈ پیسٹ، آدھا چائے کا چمچ لہسن ادرک پیسٹ، لیموں کے رس، ووسٹر شائر ساس، اویسٹر ساس، سویا ساس اور چلی گارلک ساس کے ساتھ آدھے گھنٹے کے لئے میری نیٹ کرلیں۔
پھر چکن کو میدے میں کوٹ کرلیں۔
اب گرل پین کو مکھن سے گریس کرلیں اور چکن کو دونوں طرف سے سات سے آٹھ منٹ کے لئے یا گل جانے تک گرل کرلیں۔
پھر پلیٹر میں نکال لیں۔
پھر مکھن گرم کرکے باقی آدھا چائے کا چمچ لہسن ادرک پیسٹ، باقی سفید مرچ اور پارسلے کو بھون لیں اور فوراً چولہے سے ہٹا کر چکن کے اوپر ڈال دیں۔
آلو کی چپس یا میش کئے ہوئے آلوؤں کے ساتھ سرو کریں۔

0 comments:

Post a Comment