31 May 2016

Egg Potato انڈا آلو



اجزا

انڈے چھ عدد
تیل تلنے کے لیے
تیل آدھا کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
(آلو تین عدد (درمیانے
ہری مرچ پانچ سے چھ عدد
ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
(ٹماٹر تین عدد (درمیانے
(زیرہ ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا
(لال مرچ دو کھانے کے چمچ (پسی ہوئی
نمک حسب ذائقہ

ترکیب

پہلے انڈوں کو اُبال کر چھیل لیں اور تیل میں فرائی کریں اور گولڈن ہونے پر نکال لیں۔
اب دوسرے پین میں آدھا کپ تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے تھوڑا سا بھون لیں۔
جب سنہرا رنگ آجائے تو آلو، ہری مرچ، ہرا دھنیا، ٹماٹر، زیرہ، پسی لال مرچ اور نمک شامل کرکے تین سے چار منٹ تک بھونیں۔
اس کے بعد دو کپ پانی شامل کرکے پین کو ڈھک دیں، تاکہ آلو اچھی طرح گل جائیں۔
جب آلو گل جائیں تو فرائی انڈوں کو درمیان سے کاٹ کر پلیٹر پر سجا دیں۔
پھر آنچ تیز کرکے آلو کا پانی خشک کر لیں۔
اس کے بعد یہ پکے ہوئے آلو انڈوں پر ڈال کر سرو کریں۔
مزے دار انڈے آلو تیار ہیں۔

0 comments:

Post a Comment