13 May 2016

Handi Chargha ہانڈی چرغہ



اجزا

(چکن ایک کلو گرام (ثابت
کری پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
چلی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
دہی تین چوتھائی کپ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
لہسن ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
سرکہ دو کھانے کے چمچ
اورنج رنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ

ترکیب

چکن پر کٹ لگالیں، اب اسے سرکہ اور آدھا چائے کے نمک کے ساتھ تیس منٹ کے لئے میری نیٹ کرلیں۔
ایک پیالے میں باقی کے اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
چکن کا پانی نکال لیں اور پھر مکس کئے ہوئے اجزاء کے ساتھ مزید دو گھنٹے کے لئے میری نیٹ کرلیں۔
پھر ایک ہانڈی میں ڈال کر پکالیں یہاں تک کہ پانی خشک ہوجائے۔
اب چکن کو ڈیپ فرائی کرلیں یہاں تک کہ دونوں طرف سنہری رنگت آجائے۔
پھر چاٹ مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

0 comments:

Post a Comment