6 May 2016

فالودہ قلفی Falooda Kulfi



اجزا

دودھ 2 لیٹر
کھویا 250 گرام
چینی 1 کپ
پسی الائچی 1 چٹکی
عرق گلاب 1چائے کا چمچ
پستہ(کرش) 4کھانے کے چمچ
بادام(کرش) 4کھانے کے چمچ
(فالودہ) پانی 3 کپ
چینی 1 کپ
کارن فلور 1 کپ
ریڈ سیرپ حسب صرورت

ترکیب

دودھ کو اتنا پکائیں کہ وہ گاڑھا ہو جائے اور تھوڑا سا اس کا رنگ بدل جائے۔
اب اس میں چینی شامل کرکے اتنا پکائیں کہ چینی حل ہو جائے۔
اب اس میں کھویا، پسی الائچی، عرق گلاب، پستہ اور بادام ڈال کے آمیزہ ٹھنڈا کر لیں اور سانچوں میں بھر کے فریز کرلیں۔
(فالودہ)پانی میں کارن فلور مکس کرکے چینی مکس کریں اورپھر پین میں اسے ہلکی آنچ پر چمچ ہلاتے ہوئے پکائیں۔ یہ ٹرانسپرنٹ کلر کا گاڑھا سا آمیزہ بن جائے گا۔
اگر آپ چاہیں تو اس میں تھوڑا سا پیلا رنگ بھی ڈال سکتے ہیں۔
باؤل میں ٹھنڈا برف والا پانی لیں ، کارن فلور والا آمیزہ مشین میں ڈال کے سویاں/ فالودہ بناتے ہوئے ٹھنڈے پانی میں ڈالتے جائیں۔
قلفی کے اوپر سویاں/ فالودہ اور ان پر ریڈ سیرپ ڈال کے سرو کریں

0 comments:

Post a Comment