6 May 2016

Kathiawari Cholay کاٹھیا واڑی چھولے



اجزا

دیسی چھولے دو سو پچاس گرام
بیکنگ سوڈا ایک چائے کا چمچ
پانی چھ سے آٹھ کپ
(لہسن ایک چائے کا چمچ (کٹا ہوا
بڑے بریڈ سلائس دو عدد
املی کا گودا آدھا کپ
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
نمک ایک چائے کا چمچ
(ہرا دھنیا دو سے تین کھانے کے چمچ (کٹا ہوا

ترکیب

دیسی چھولوں کو رات بھر کے لیے بیکنگ سوڈا کے ساتھ بھگو دیں۔
اگلی صبح انھیں اچھی طرح دھوکر پانی میں لہسن کے ساتھ اُبال لیں، یہاں تک کہ وہ آدھے گل جائیں۔
اب بڑے بریڈ سلائس کو پانی میں بھگوکر بلینڈ کریں اور اُبلے چنے میں شامل کر دیں۔
پھر اس میں املی کا گودا، چاٹ مصالحہ، نمک اور کُٹی لال مرچ ڈال کر پکائیں، یہاں تک کہ گریوی گاڑھی ہو جائے۔
آخر میں ہرا دھنیا چھڑک کر سرو کریں۔

0 comments:

Post a Comment