اجزا
چاول آدھا کلو
چکن تین پاؤ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
(پیاز حسبِ ضرورت (تڑکے کے لئے
لیموں چار عدد
پودینہ ایک چوتھائی گڈی
ہرا دھنیا ایک چوتھائی گڈی
ہری مرچ چار سے چھ عدد
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
ثابت الائچی تین سے چار عدد
ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
زردے کا رنگ دو چائے کے چمچ
دہی ایک کپ
دودھ دو کھانے کے چمچ
تیل / گھی آدھا کپ
ترکیب
چکن میں نمک، لال مرچ، کالی مرچ، لہسن ادرک پیسٹ، دہی اور زیرہ شامل کرکے ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
چاول ابال لیں اور اس میں پودینہ، ہری مرچیں، ثابت الائچی، نمک اور سرکہ ڈال دیں۔
ایک کنی چاول پکا کر نکال لیں۔
علیحدہ پین میں تھوڑا تیل گرم کریں اور بغیر پانی ڈالے ہلکی آنچ پر چکن ڈال کر ڈھک کر پکائیں۔
جب مرغی کا پانی خشک ہو جائے تو دھنیا، پودینہ اور لیموں کا رس ڈال کر اتار لیں۔
اب پین میں تھوڑا تیل ڈالیں پھر چاول کی تہہ پھر چکن، پیسٹ، دھنیا، پودینہ اور پھر باقی کے چاول ڈال دیںِ۔
ایک درمیانے پیاز کو تیل میں فرائی کر کے بگھار کر لیں اور چاولوں پر ڈال دیں۔
آخر میں زردہ رنگ دودھ میں حل کر کے اور لیموں کا رس ڈال کر کچھ منٹس کے لئے دم پر رکھ دیں گرما گرم حیدرآبادی چکن بریانی تیار ہے۔