28 Jun 2016

Aloo Papri Chaat آلو پاپڑی چاٹ



اجزا

(آلو آدھا کلو (چھوٹے
(پاپڑی چھ عدد (چورا کی ہوئی
دال سیو ایک پیکٹ
تیل ایک چوتھائی کپ
کڑی پتے آٹھ سے دس عدد
زیرہ ایک کھانے کا چمچ
رائی آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
املی کا گودا ایک چوتھائی کپ
چاٹ مصالحہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ہری مرچ چار عدد

ترکیب

پہلے آلوؤں کو چھیل کر اُبال لیں۔
اب ایک پین میں ایک چوتھائی کپ تیل گرم کرکے اس میں کڑی پتے، زیرہ اور رائی ڈال کر فرائی کریں۔
ساتھ ہی اس میں نمک، لال مرچ، ہلدی اور املی کا گودا ڈال کر تھوڑا بھونیں۔
اس کے بعد اس میں آلو، چاٹ کا مصالحہ اور ہری مرچ شامل کرکے مکس کریں اور اُتار لیں۔
اب اسے ڈش میں نکال کر چورا کی ہوئی پاپڑی اور دال سیو ڈال کر سرو کریں۔

0 comments:

Post a Comment