25 Jun 2016

رانی پسند پلاؤ Rani Pasand Pulao



اجزا

بکرے کا گوشت آدھا کلو
چاول آدھا کلو
بھنے کاجو پندرہ عدد
دہی ڈیڑھ کپ
ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
دودھ ایک کھانے کا چمچ
نمک دو چائے کے چمچ
کٹے بادام، پستے تین کھانے کے چمچ
زعفران آدھا چائے کا چمچ
پیاز ایک کپ
تیل آدھا کپ

ترکیب

گرم تیل میں باریک کٹی پیاز گولڈن براؤن کر لیں۔
اب بکرے کا گوشت ڈال کر پانچ منٹ فرائی کریں۔
پھر اس میں ثابت گرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، دہی، پسی لال مرچ اور نمک شامل کر کے اچھی طرح فرائی کر لیں۔
پھر دو کپ پانی ڈال کر ڈھکیں اور گوشت کو گلنے تک پکائیں۔
اب اس میں بھیگے ہوئے چاول، ایک کپ پانی کے ساتھ شامل کر کے ڈھکیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ چاول اور گوشت اچھی طرح تیار نہ ہو جائیں۔
آخر میں زعفران اور دودھ کا مکسچر شامل کر کے چاولوں کو سرونگ پلیٹر میں نکال لیں۔
پھر اوپر بھنے کاجو، بادام اور پستے ڈال کر سرو کریں۔

0 comments:

Post a Comment