:اجزاء
ابلے آلو ۔۔ آدھا کلو
ہری مرچ ۔۔۔ دو عدد
پیاز ۔۔ ایک عدد
گھی ۔۔ 150 گرام
ٹماٹر ۔۔ آدھا
انار دانہ ۔۔ حسب ذوق
کٹا دھنیا ۔۔ ایک چائے کا چمچ
پسا گرم مصالحہ ۔۔ حسب ضرورت
کٹی لال مرچ ۔۔ حسب ضرورت
نمک ۔۔ ایک سے آدھا چائے کا چمچ
:ڈو کے لئے
میدہ ۔۔ 500 گرام
گھی ۔۔ 100 گرام
تیل ۔۔ تلنے کے لئے
زیرہ ۔۔ حسب ضرورت
نمک ۔۔ حسب ذوق
:ترکیب
گھی گرم کر کے باریک کٹی پیاز، ہری مرچ اور ٹماٹر ڈال کر تھوڑا بھون لیں۔ اب اس میں کٹی لال مرچ، کٹا دھنیا اور نمک شامل کردیں۔ پھر اس میں ابلے اور پسے آلو مکس کرلیں۔ اس کے بعد اناردانہ ڈالیں۔ اگر ضرورت ہو تو ہرا دھنیا بھی شامل کر سکتے ہیں۔ ڈؤ کے لئے گھی میں پانی ڈال کر مکس کرلیں اب اس میں نمک اور زیرہ شامل کر دیں۔ پھر اس میں میدہ ڈال کر گوند لیں۔ اب میدے کے پیڑے بناکر روٹی کی شکل میں بیل لیں اور تکون کاٹ لیں۔ اب اس میں آلو کا مکسچر ڈال کر بند کریں اور گرم تیل میں ڈپ فرائی کرلیں۔ سموسے تیار ہیں۔
0 comments:
Post a Comment