15 Jun 2016

Bhindi k Pakoray بھنڈی کے پکوڑے



اجزاء:


بھنڈی---------------------- 500گرام 
چاٹ مصالحہ-------------- 1چائے کا چمچہ 
ادرک لہسن کا پیسٹ------- 1چائے کا چمچہ 
بیسن---------------------- ایک باؤل 
چاول کا آٹا---------------- 2کھانے کے چمچ 
کارن فلور---------------- 1کھانے کا چمچہ 
کٹُی لال مرچ ------------- 1کھانے کا چمچہ 
ثابت دھنیا----------------- 1کھانے کا چمچہ 
زیرہ --------------------- ایک چائے کا چمچہ 
نمک --------------------- ایک چائے کا چمچہ 
تیل ----------------------- تلنے کےلئے 
فوڈ کلر------------------- ایک چٹکی



ترکیب:



بھنڈی کو لمبائی میں کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کردیں، پھر اس میں چاٹ مصالحہ، گرم مصالحہ،ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر میری نیٹ کریں۔ایک باﺅل بیسن میں چاول کا آٹا، کارن فلور، کٹی لال مرچ، ثابت دھنیا، زیرہ ، نمک اور فوڈ کلر شامل کرکے پانی کی مدد سے گھول تیار کریں۔اب اس میں میری نیٹ کی ہوئی بھنڈی کو ڈپ کرلیں۔گرم تیل میں ڈیپ فرائی کریں، یہاں تک کہ بھنڈی کرکری ہوجائے۔ تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔

0 comments:

Post a Comment