9 Jun 2016

Lahori Murgh Cholay لاھوری مرغ چھولے



اجزا

(چکن ڈیڑھ کلو (چودہ ٹکڑے
چھولے ایک پیالی
تیل ایک پیالی
(پیاز دو عدد (باریک کٹی ہوئی
ٹماٹر تین عدد
ہلدی ایک چائے کا چمچ
(گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
(سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
ادرک اور لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
(ادرک ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹی ہوئی
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
میٹھا سوڈا آدھا چائے کا چمچ
مسور کی دال دو کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
چکن کیوب ایک عدد

ترکیب

ایک دیگچی میں ایک پیالی تیل گرم کرکے دو عدد باریک کٹی پیاز گولڈن براؤن کریں اور چکن کے چودہ ٹکڑے ڈال کر پانی خشک کرلیں۔
اب اس میں ادرک اور لہسن کا پیسٹ، ہلدی، پسی لال مرچ، پسا گرم مصالحہ اور حسبِ ذائقہ نمک شامل کرکے ہلکا سا بھون لیں۔
پھر ایک پیالی بھیگے ہوئے چنوں کا پانی نکال کر دوبارہ تین سے چار گلاس پانی اور مسور کی دال ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
جب اس میں اُبال آجائے تو آدھا چائے کا چمچ میٹھا سوڈا شامل کردیں۔
پھر چھولے گلنے اور دال کے ساتھ یکجان ہونے کے بعد چولہا بند کردیں۔
اس کے بعد چکن کے ٹکڑوں میں ٹماٹر کاٹ کر شامل کردیں اورہلکا سا بھون کر دو پیالی پانی ڈال دیں۔
جب جوش آجائے تو اس میں چھولے ، باریک کٹی ادرک، چکن کیوب اور سفید زیرہ ڈال کر ہلکی آنچ پر دَم پر رکھیں۔
جب تیل اوپر آجائے تو تیار مرغ چھولے گرم گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔

0 comments:

Post a Comment