اجزا
کلیجی 1/2 کلو
ٹماٹر (باریک کٹے) 2 عدد
پیاز (باریک کٹا) 2 عدد
ہری مرچ 4 عدد
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
دہی (پھنٹی ہوئی) 2-3 کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا 1/2 گڈی
ثابت زیرہ (بھنا۔کٹا) 1-1/2 چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1-1/2 چائے کا چمچ
نمک 1/2چائے کا چمچ
گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ
تیل 1/2 کپ
سوکھی میتھی 2 چائے کے چمچ
ترکیب
ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ہلکا براؤن کریں۔
ادرک لہسن پیسٹ کو ڈال کے بھون لیں۔
پھر کلیجی ڈال کے فرائی کریں، ڈھکن سے کور کر دیں اور پکنے دیں یہاں تک کہ کلیجی کی ہیک ختم ہو جائے۔
کلیجی کا پانی خشک ہو جائے تو ٹماٹر، دہی، لال مرچ پاؤڈر، نمک ، زیرہ اور ہری مرچ (ثابت) شامل کرکے بھونیں۔
آخر میں گرم مصالحہ، ہرا دھنیا اور سوکھی میتھی ڈال کے اچھی طرح مکس کریں۔ نان اور چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔
0 comments:
Post a Comment