اجزا
چکن ایک کلو
سرکہ چار کھانے کے چمچ
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
(گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
اورنج رنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
تیل ایک چوتھائی کپ
:مصالحہ بنانے کے لیے
دہی ایک کپ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
(دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
(پیاز دو عدد ﴿کٹی ہوئی
(ٹماٹر چار عدد (باریک کٹے ہوئے
(ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ ﴿باریک کٹا ہوا
پودینہ کے پتے پندرہ عدد
(ہری مرچ چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
تیل ایک کپ
(چاول آدھا کلو ﴿اُبلے ہوئے
ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
نمک دو چائے کے چمچ
ترکیب
چکن کو سرکہ، پسی لال مرچ، پساگرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، کالی مرچ، اورنج رنگ اور ڈیڑھ چائے کا چمچ نمک لگاکر تیس منت کے لیے رکھ دیں۔
پھر فرائنگ پین میں تیل ڈال کر چکن کو بیس منٹ کے لئے پکالیں، یہاں تک کہ چکن گل جائے۔
آخر میں کوئلے سے دم دیں۔
:مصالحہ بنانے کے لیے
تیل گرم کرکے اس میں پیاز پندرہ منٹ فرائی کرلیں، یہاں تک کہ وہ گولڈن ہوجائیں۔
اب ان میں باریک کٹے ٹماٹر شامل کریں۔
ساتھ ہی پسی لال مرچ، ہلدی، پسا دھنیا بھی ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
اب اس میں ایک کپ دہی ڈال کر بھونیں اور چکن کے ساتھ ہرا مصالحہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔
پھر الگ سے چاولوں کو دو چائے کے چمچ نمک اور ثابت گرم مصالحے کے ساتھ تین چوتھائی اُبال لیں۔
آخر میں مصالحے پر چاولوں کی تہہ بنائیں اور دم پر رکھیں۔
0 comments:
Post a Comment