29 May 2016

Mango Kheer آم کی کھیر


اجزا


تازہ دودھ ایک لیٹر
چینی ایک پیالی
(چاول آدھی پیالی (اُبلے ہوئے
آم کا گودا ایک کلو
ونیلا کسٹرڈ دو کھانے کے چمچ
(بادام، پستے حسب ضرورت (باریک کٹے ہوئے

ترکیب

ایک دیگچی میں تازہ دودھ، چینی اور چاول ڈال کر اچھی طرح پکالیں۔
جب چینی حل ہو جائے اور دودھ اور چاول یک جان ہو جائیں تو اس میں آم کا گودا شامل کرکے پانچ منٹ مکس کر لیں۔
آخر میں تھوڑے سے دودھ میں ونیلا کسٹرڈ گھول کر دیگچی میں ڈال دیں۔
جب کھیر گاڑھی ہو جائے تو اسے اُتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
آخر میں بادام اور پستے ڈال کر سرو کریں۔

0 comments:

Post a Comment