6 May 2016

Kerry ka Sharbat کیری کا شربت



اجزا

کیری ایک کلو
چینی ایک کلو
پانی تین کپ
نمک آدھا چائے کا چمچ
سٹرک ایسڈ ایک چائے کا چمچ
میٹا بائی سیلفیٹ ایک چٹکی

ترکیب

کیریوں کو دھولیں۔
اب انھیں اُبال کر نرم کریں اور چھیل لیں۔
اب ان کا گودا نکال کر بلینڈ کریں۔
پھر گودے کو کپڑے میں چھان لیں۔
چینی اور تین کپ پانی کو پکائیں، یہاں تک کہ وہ گاڑھا ہو جائے۔
پھر اسے ٹھنڈا کرکے اس میں کیری کا مکسچر، نمک، ایک چوتھائی کپ پانی میں حل کیا ہوا سٹرک ایسڈ اور پانی میں حل کیا ہوا میٹابائی سیلفیٹ شامل کریں۔
اب اسے اسٹرلائزڈ بوتلوں میں بھر لیں اور پانچ دن بعد استعمال کریں۔

0 comments:

Post a Comment