30 May 2016

دال پالک Lentils With Spinach



اجزا

مونگ کی دال 250 گرام
پالک 500 گرام
یخنی 1لیٹر
پیاز 1 عد د
ہری مرچ 6 عد د
ٹماٹر 2 عد د
ثابت لال مرچ 10 عد د
کڑی پتہ 12 پتے
ہلدی پاوڈر 2/1 چاے کا چمچ
زیرہ 1 چاے کا چمچ
لال مرچ پاوڈ ر 1 چاے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1 چاےکا چمچ
لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ
مکھن 2 کھانے کے چمچ
تیل حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ

ترکیب

سب سے پہلے ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اور زیرہ کڑ کڑا لیں۔اب پیاز بھی ڈال لیں اور فرائی کر لیں۔
اب ادرک لہسن اور ہری مرچ ڈال کر 3 تا 4 منٹ تک بھون لیں۔
اب کٹے ھوےٹماٹر ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں، جب ٹماٹر گل جائیں تو دال، یخنی اور پالک ڈال کر پکائیں۔
اب لیموں کا رس شامل کر لیں اور گاڑھا ہونے تک پکائیں، یعنی حسب ضرورت گاڑھا کر لیں۔
آخر میں کڑی پتہ زیرہ ثابت لال مرچ اور مکھن کا تڑکا لگا ئیں اور گرما گرم پیش کریں۔

0 comments:

Post a Comment