اجزا
میدہ آدھا کلو
(گھی ایک سو پچھتر گرام (پگھلا ہوا
پانی سوا کپ
سوڈا ایک چوتھائی چائے کا چمچ
دہی دو چائے کے چمچ
امونیم ایک چوتھائی کا چمچ
بادام ایک سو گرام
پستہ ایک سو گرام
گھی فرائنگ کے لئے
:شیرہ کے لئے
چینی ایک کلو
پانی آدھا کلو
ترکیب
ایک پیالے میں گھی، پانی، سوڈا، امونیم اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
پھر اس میں میدہ شامل کردیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اس کی ڈو بنا لیں۔
ڈو کو زیادہ نرم نہ کریں۔
ڈو کے پیڑے بنا لیں اوررو بنالیں اور پھر اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے کرلیں۔
ہاتھوں کی مدد سے پیڑوں کو تھوڑا پتلا کرلیں۔
ایک کڑاہی میں گھی کو گرم کرکے آنچ کو ہلکا کر دیں۔
پیڑوں کو کڑاہی میں ڈال دیں۔
جب یہ گولڈن براؤن ہوجائیں تو شیرہ میں ڈال دیں۔
شیرہ جذب ہوجانے پر ڈش میں نکال کر پستہ اور بادام کے ساتھ گارنش کرکے سرو کریں۔
شیرہ بنانے کے لئے:
ایک پین لے کر اس میں چینی اور پانی ڈال کر چولہے پر گھلنے کے لئے رکھ دیں اور چمچ کی مدد سے مکس کریں۔
دو منٹ ابال آنے کے بعد چولہے کو بند کردیں اور تھوڑا ٹھنڈا ہونے دیں۔
0 comments:
Post a Comment