اجزا
گوشت آدھا کلو
(ادرک پچاس گرام (باریک کَٹا ہوا
دہی آدھا کپ
لہسن چھ جوے
پیاز تین عدد
گھی آدھا کپ
کیوڑہ آدھا کھانے کا چمچ
زعفران آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
گرم مصالحہ حسبِ ضرورت
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ حسبِ ذائقہ
ترکیب
پیاز کو گھی میں تَل کر انہیں باریک پیس لیں۔
گوشت کو گھی میں ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
اب دہی، نمک، لال مرچ اور لہسن کو پیس کر ڈالیں۔
ان سب کو اچھی طرح بُھون لیں۔
پھر اس میں پسا ہوا پیاز، زعفران اور کیوڑا ڈال دیں۔
تھوڑا سا پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکالیں۔
اب پسا ہوا گرم مصالحہ، ہرا دھنیا اور ادرک ڈال کر پیش کریں۔
0 comments:
Post a Comment