اجزا
گوشت ایک کلو
(چاول ایک کلو (بھیگے ہوئے
گھی حسبِ ضرورت
زعفران تھوڑی سی مقدار
لونگ آٹھ عدد
ثابت گرم مصالحہ حسبِ ضرورت
دہی ایک پاؤ
بڑی الائچی چار عدد
(پیاز ایک پاؤ (باریک کٹی ہوئی
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
ثابت کالی مرچ آٹھ سے دس عدد
دار چینی دو درمیانے ٹکڑے
پانی حسبِ ضرورت
ترکیب
پیاز گھی میں ہلکا براؤن کر لیں پھر اس میں گوشت اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
تھوڑا سا پانی، نمک اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر ہلکی آنچ پر گلنے کےلئے رکھ دیں۔
جب گوشت گَل جائے تو دہی ڈال کر بھون لیں۔
بھیگے ہوئے چاولوں میں ایک چمچ ثابت گرم مصالحہ ڈال کر ایک کنی رکھ کر اُبال لیں۔
اب دیگچی میں پہلے تھوڑے چاول ڈالیں پھر گوشت کا مصالحہ ڈالیں اور باقی چاول ڈال کر زعفران کو تھوڑے سے دہی میں مکس کرکے ڈال دیں۔
تھوڑا سا گھی زیادہ گرم کرکے چاولوں پر ڈال کر دَم لگا دیں۔
0 comments:
Post a Comment