18 Apr 2016

Achari Karela اچاری کریلا



اجزا


کریلے آدھا کلو
پیاز ایک کپ
تیل آدھا کپ
املی تین سے چار ٹکڑے
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
(دہی آدھا کپ (پھینٹی ہوئی
چینی ایک چائے کا چمچ
:اچاری مصالحہ کے لئے
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
کلونجی ایک چائے کا چمچ
(میتھی آدھا چائے کا چمچ (سوکھی
(دھنیا دو چائے کے چمچ (سوکھا
سونف ایک چائے کا چمچ



ترکیب




اچاری مصالحہ کے لیے: توے پر سفید زیرہ، کلونجی، سوکھی میتھی، سوکھا دھنیا اور سونف کو بھونیں اور باریک پیس لیں۔
کریلے کے لیے: کریلوں کو چھیلیں اور ان کے بیج نکال دیں۔
اب ان پر نمک لگا کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔
پھر اچھی طرح دھولیں۔
اس کے بعد کریلوں کو پانی میں املی کے ساتھ پانچ منٹ کے لیے اُبالیں۔
اب انھیں نچوڑ کر تمام پانی نکالیں اور تیل میں فرائی کرکے نکال لیں۔
اب تیل گرم کرکے اس میں پیاز کو لائٹ گولڈن کریں اور نکال لیں۔
پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، ہلدی، نمک اور دہی شامل کرکے کریلے فرائی کر لیں۔
ساتھ ہی تلی پیاز، چینی اور بھنا پسا مصالحہ ڈال دیں۔
اس کے بعد ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ وہ تیار ہو جائے۔

0 comments:

Post a Comment