29 Apr 2016

Spicy Eggplant Raita بینگن کا مصالحے والا رائتہ



اجزا


بینگن آدھا کلو
دہی آدھا کلو
(سفید زیرہ دو کھانے کے چمچ (بُھنا ہوا
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
(لہسن ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا
نمک حسبِ ذائقہ
چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
رائی آدھا چائے کا چمچ
میتھی چند دانے
کلونجی آدھا چائے کا چمچ
کڑی پتہ چار عدد
(لہسن ثابت چار جوئے (باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، پودینہ آدھی گڈی
(ہری مرچ حسبِ ضرورت (باریک پسی ہوئی
تیل ایک چمچ



ترکیب



دیگچی میں ایک چمچ تیل ڈال کر ثابت بینگن دھو کر ڈال دیں۔
پندرہ منٹ بعد بینگن پک جائیں گے۔
ان کا اوپری چھلکا الگ کرکے صرف گودا نکال لیں اور بیج پھینک دیں۔
اب مٹی کے برتن میں دہی پھینٹ کر بینگن، تمام خشک مصالحے، ہرا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ کی چٹنی ملاکر اوپر سے بگھار دے دیں۔
مزیدار رائتہ تیار ہے۔

0 comments:

Post a Comment