18 Apr 2016

Gulab Jamun گلاب جامن



اجزا

گلاب جامن کے لئے: کھویا آدھا کلو
انڈہ ایک عدد
چینی ایک کھانے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
میدہ تین کھانے کے چمچ
سوجی تین کھانے کے چمچ
گھی تلنے کے لئے + دو کھانے کے چمچ
شیرے کے لئے: چینی آدھا کلو
پانی دو پیالی
پسی ہوئی الائچی آدھا چائے کا چمچ
چاندی کے ورق
بادام اور پستے سجانے کے لئے

ترکیب

ایک پیالے میں گلاب جامن کے تمام اجزاء ملا کر آٹا کی طرح گوندھ لیں اور اس کی چھوٹی چھوٹی بالز بنالیں۔
کڑاہی میں گھی گرم کرکے اس میں گلاب جامن سنہری رنگ آنے تک تلیں۔
دیگچی میں شیرے کے اجزاء ڈال کر گاڑھا شیرہ تیار کریں اور چولہا بند کرکے تلی ہوئی گلاب جامن شیرے میں ڈال کر تیس منٹ (30 Mins) کے لئے چھوڑ دیں۔
جب گلاب جامن شیرہ جذب کرلیں تو ڈِش میں نکال لیں۔
انہیں چاندی کے ورق، بادام اور پستے سے سجا کر پیش کریں۔

0 comments:

Post a Comment