اجزا
چکن تین سو گرام
چلی ساس دو کھانے کے چمچ
سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
سرکہ ایک کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
لہسن ایک چائے کا چمچ
:ڈو کے لیے
میدہ ڈیڑھ کپ
انڈا ایک عدد
خمیر ایک کھانے کا چمچ
چینی ایک کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
:ٹاپنگ کے لئے
پیزا ساس ایک کپ
شملہ مرچ ایک عدد
کالے زیتون دس عدد
ٹماٹر ایک عدد
چیڈر چیز ایک کپ
اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
مشروم ایک کپ
ترکیب
پہلے چکن پر چلی ساس، سویا ساس، سرکہ، نمک، کالی مرچ اور لہسن لگاکر بیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔
اب اسے فرائی پین میں ڈال کر درمیانی آنچ پر دس منٹ بھون لیں۔
ڈو کے لئے: ایک پیالی میں تمام اجزء ڈال کر نیم گرم پانی سے گھوند لیں اور آدھے گھنٹے ڈھانپ کر رکھ دیں۔
جب پھول جائے تو اسکی چار پتلی چپاتیاں بنائیں اور توے پر سینک لیں۔
ٹاپنگ کے لئے: پھر اس کے اُوپر پیزا ساس لگائیں، چکن ڈالیں اور چکن پر شملہ مرچ، مشروم، کالے زیتون اور ٹماٹر باریک کاٹ کر ڈالیں۔
.پھر اُوپر چیڈر چیز اور اوریگانو ڈال کر سرو کریں
0 comments:
Post a Comment