31 May 2016

چلی وِنگز Chilli Wings



اجزا

چکن ونگز آدھا کلو
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
انڈا ایک عدد
اورنج رنگ ایک چٹکی
کُٹا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
سرکہ ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
پسی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
دہی دو کھانے کے چمچ
کارن فلور چار کھانے کے چمچ

ترکیب

چکن ونگز کو ادرک لہسن کا پیسٹ، انڈا، اورنج رنگ، کُٹا ہوا دھنیا، نمک، سرکہ، گرم مصالحہ، پسی لال مرچ، کُٹی لال مرچ، دہی اور کارن فلور لگا کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔
اس کے بعد گرم تیل میں پندرہ سے بیس منٹ تک ڈیپ فرائی کریں کہ گولڈن براؤن اور کرسپی ہو جائیں۔
گرم گرم فرائز کے ساتھ پیش کریں۔

0 comments:

Post a Comment