13 May 2016

Chocolate Vanilla Cookies چاکلیٹ ونیلا کوکیز



اجزا

مکھن چار اونس
کاسٹر شوگر چار اونس
انڈے کی زردی ایک عدد
ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
میدہ آٹھ اونس
بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
دودھ دو کھانے کے چمچ
کوکو پاؤڈر ایک کھانے کے چمچ
انڈے کی سفیدی برشنگ کے لیے

ترکیب

پہلے میدہ اور بیکنگ پاؤڈر کو چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔
اب مکھن کو پھینٹ لیں۔
ساتھ ساتھ اس میں کاسٹر شوگر ڈالتے جائیں۔
پھر اس میں ونیلا ایسنس اور انڈے کی زردی شامل کریں۔
اب اسے چھنے ہوئے میدے میں فولڈ کریں اور دودھ کے ساتھ گوندھ لیں۔
پھر اس مکسچر کے دو حصے کرکے ایک میں کوکو پاؤڈر اور دودھ شامل کریں اور تیس منٹ کے لیے ٹھنڈا ہونے دیں۔
اب دونوں حصوں کو بیل کر ایک کے اوپر ایک رکھیں اور پسند کے مطابق کاٹ کر ایک سو اسی ڈگری پر بارہ سے پندرہ منٹ بیک کر لیں۔

0 comments:

Post a Comment