6 May 2016

Aaloo Wala Paratha آلو پراٹھا



اجزا

:ڈو کے لئے
میدہ دو کپ
آٹا ایک کپ
نمک ایک چائے کا چمچ
گھی یا تیل دو کھانے کے چمچ
پانی ڈو بنانے کےلئے

:فلنگ کے اجزاء
(آلو دو سو پچاس گرام (ابلے ہوئے
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
(سیفد زیرہ ایک چائے کا چمچ (ثابت
(ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
(ہری مرچ دو عدد (کٹی ہوئی
(پودینہ ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی

ترکیب

آلوؤں میں لیموں کا رس، سفید زیرہ، ہرا دھنیا، ہری مرچ، پودینہ اور لال مرچ مکس کرکے ایک طرف رکھ دیں۔
پراٹھا کے لئے: میدہ، آٹے، نمک اور تیل کو مکس کرلیں۔
اب پانی کی مدد سے اس کی ڈو بنائیں اور تیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
پھر ڈو کو الگ کرکے اس کے پیڑے بنالیں اور انہیں رول کرکے چھ سے آٹھ انچ کی گولائی میں بیل لیں۔
پھر ایک پرت پر تین سے چار کھانے کے چمچ فلنگ ڈالیں، اوپر دوسرا پرت رکھیں اور کنارے موڑ کر دبا دیں۔
توا گرم کرکے پراٹھا فرائی کریں، اس پر گھی ڈالیں، یہاں تک کہ لائٹ گولڈن ہوجائے۔
آخر میں اسے کسی بھی رائتے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

0 comments:

Post a Comment