اجزا
(کینڈ چیریز ایک ٹن (چودہ اونس
جیلیٹن پاؤڈر ڈیرھ کھانے کے چمچ
(چینی آدھا کپ (پسی ہوئی
(انڈے تین عدد (سفیدی الگ، زردی الگ
دودھ دو کپ
چاکلیٹ چپس دو تہائی کپ
ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
(کریم بارہ اونس (تازہ
ترکیب
چیریز کو گارنش کرنے لیے الگ رکھ دیں۔
اب باقی بچی چیریز کو کاٹ لیں۔
اب الگ سے جیلیٹن اور چینی ڈال کر مکس کر لیں۔
ایک سوس پین میں انڈے کی زردی اور دودھ ڈال کر اچھی طرح پکالیں اور اس میں جیلیٹن مکسچر ڈال کر اچھی طرح پانچ منٹ کے لیے پکالیں۔
اب اس میں چاکلیٹ چپ اور ونیلا ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، جب تک کہ چپس اچھی طرح پگھل جائیں۔
اب اسے ٹھنڈا کر لیں، یہاں تک کہ سیر پی ہو جائے اور درمیان میں اسے مکس کرتے رہیں۔
انڈوں کی سفیدی کو اسٹف ہونے تک پھینٹ لیں اور کریم کو بھی اسٹف ہونے تک پھینٹ لیں۔
انڈے کی سفیدی، جیلیٹن مکسچر، کریم اور چیریز مکس کرکے گلاس میں ڈال کر ٹھنڈا کر لیں اور سرو کریں ۔
0 comments:
Post a Comment