30 May 2016

Samosa Chaat سموسہ چاٹ




اجزا

سفید چنے ایک بڑا پیالہ
املی کا پلپ آدھا کپ 
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی
بیسن دو کھانے کے چمچ 
چاٹ مصالحہ ڈیڑھ کھانے کے چمچ 
چینی ایک کھانے کے چمچ 
تیل چار کھانے کے چمچ 
ہلدی آدھا چائے کا چمچ 
سفید زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
دہی ایک کپ
ہری مرچ تین عدد 
پیاز ایک عدد 
آلو کے سموسے چھ عدد 
ہرا دھنیا ایک گٹھی 
پانی ایک کپ 

ترکیب

ایک فرائنگ پین میں پیاز کو تیل میں ہلکا سا فرائی کرلیں۔
پھر اس میں سفید زیرہ، کٹی لال مرچ، ہلدی اور بیسن ڈال کر تھوڑا سا پکائیں ۔
اب اس میں اُبلے چنے اور پانی شامل کر دیں۔
پھر چاٹ مصالحہ، اِملی کا پلپ اور چینی ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
چاٹ کو ڈش میں نکال لیں اور سموسوں کے ساتھ سرو کریں۔
دہی اور چٹنی بھی ساتھ میں رکھ دیں۔

0 comments:

Post a Comment