30 May 2016

فالسہ لولی Falsa Lolly



اجزا

فالسے دو سو پچاس گرام
پانی ڈھائی کپ
چینی ایک کپ
عرق گلاب ایک کھانے کا چمچ

ترکیب

فالسے ایک کپ پانی میں چار گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔
اب انھیں بلینڈر میں دو مرتبہ پیس لیں۔
پھر اسے ململ کے کپڑے سے اچھی طرح چھان لیں کہ بیج الگ ہو جائیں اور جوس کو الگ رکھ دیں۔
چینی کو ڈیڑھ کپ پانی میں دس منٹ پکائیں۔
پھر اسے فالسے کے شربت میں مکس کر کے مزید پانچ منٹ پکا لیں۔
اس کے بعد اس آمیزے کو چولہے سے ہٹا کر ٹھنڈا کریں۔
اس میں عرق گلاب شامل کر کے لولی مولڈ میں کم از کم بارہ گھنٹے کے لیے فریز کر دیں۔

0 comments:

Post a Comment