:اجزا
آلو ایک پاؤ
زردے کا رنگ ایک چُٹکی
ہری مرچ چار عدد
پانی چار کپ
سونف ایک چائے کا چمچ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
کلونجی آدھا چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
رائی دو چائے کے چمچ
(لال مرچ دو چائے کے چمچ (کُٹی ہوئی
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
سِرکہ چار کھانے کے چمچ
:کچوری بنانے کے لیے
سفید آٹا دو سو پچاس گرام
(چنے کی دال آدھا کپ (اُبلی ہوئی
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
(زیرہ آدھا چائے کا چمچ (بھنا ہوا
اجوائن آدھا چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
تیل تلنے کے لیے
:ترکیب
آلو کاٹ کر اُن میں پانی، رائی، نمک، کُٹی لال مرچ، سونف، کلونجی، زردے کا رنگ، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر بیس منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں
اب ان میں کارن فلور گھول کر شامل کریں۔
جب وہ گاڑھا ہو جائے تو سِرکہ ڈال کر چولہا بند کردیں۔
:کچوری بنانے کے لیے:
ایک برتن میں سفید آٹا لے کر پانی کی مدد سے آٹا گوندھ لیں۔
اُبلی چنے کی دال میں پسی لال مرچ، بھنا زیرہ، اجوائن، چاٹ مصالحہ اور نمک ڈال کر مکس کریں۔
اب آٹے کے پیڑے بنا کر ان میں دال بھریں اور اوپر آئل لگا کر بیس منٹ رکھ دیں۔
آخر میں اُن کی چھوٹی چھوٹی کچوریاں بنا کر گرم تیل میں تلیں ۔
مزے دار آلو کچوری تیار ہے۔
0 comments:
Post a Comment