19 May 2016

Egg Paratha انڈے کا پراٹھا



اجزا

گوندھا آٹا دو پراٹھوں کا
انڈے دو عدد
پیاز ایک عدد (باریک کْترا)
ہری مرچ تین عدد (باریک کٹی)
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
گھی حسبِ ضرورت

ترکیب

ایک پیالے میں انڈے،پیاز،ہری مرچ،ہرا دھنیا،زیرہ پاؤڈر،سرخ مرچ اور نمک مکس کر لیں۔
پراٹھا بنا کے توے پر ڈالیں پھر پلٹ کے اْس کے اوپر والے حصے پر انڈے والا آدھا مکسچر ڈال دیں اور تھوڑا سا گھی ڈال کے اٍسے پلٹ دیں۔ اور دوسری سائڈ پر بھی گھی لگا کے پراٹھا تل لیں۔
اسی طرح دوسرا پراٹھا بنا لیں۔
گرما گرم پراٹھا نوش کریں۔
(نوٹ) پراٹھا بنانے کیلئے نان اسٹک توا استعمال کریں۔

0 comments:

Post a Comment