اجزا
پھول گوبھی ایک عدد (پھول الگ الگ کر لیں)
انڈے دو عدد
کارن فلور تین کھانے کے چمچ
ہری مرچ چار عدد (لمبائی میں کاٹ لیں)
پائن ایپل چند کیوبز (باریک کاٹ لیں)
پائن ایپل جوس آدھی پیالی
لہسن کے جوئے چھلے ہوئے چار عدد (باریک کچل لیں)
چکن یخنی ایک پیالی
ٹماٹر کیچپ آدھی پیالی
گڑ ایک چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
اجینو موتو آدھا چائے کا چمچ
کوکنگ آئل حسبِ ضرورت
ترکیب
سب سے پہلے ایک پیالے میں انڈے اور دو کھانے کے چمچ (2 tbsp) کارن فلور، تھوڑا سا نمک ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
گوبھی کے پھول ایک ایک لے کر اس آمیزے میں ڈبو کر ڈیپ فرائی (deep fry) کرلیں۔
جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر اخبار پر پھیلا دیں۔
اب ایک دیگچی میں ٹماٹر کیچپ، لہسن، کالی مرچ، سفید مرچ، یخنی، گڑ، کارن فلور، پائن ایپل جوس، دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر ہلکا سا پکا کر کارن فلور ڈال دیں۔
لکڑی کا چمچ استعمال کریں کیونکہ کارن فلور اسٹیل کے چمچ سے پتلا ہو جاتا ہے۔
جب ساس گاڑھی ہو جائے تو پائن ایپل کیوبز، ہری مرچ اور اجینو موتو ڈال دیں اور تلی ہوئی گوبھی کے پھول ڈال دیں۔
دو قطرے کوکنگ آئل (cooking oil) کے ڈال دیں۔
جب پیش کرنا ہو تو ایک زرا بھاری فرائنگ پین گرم کریں یا آپ کے پاس منچورین کا برتن ہے تو وہ گرم کریں۔
جب خوب تیز گرم ہو جائے تو تیار کی ہوئی منچورین ڈال کر دھواں نکلتی ہوئی سرو کر دیں۔
ساتھ میں فرائڈ رائس (fried rice) رکھ دیں۔
گُڑ ڈالنے سے سوس کا رنگ خوبصورت لال ہو جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment