اجزا
(گائے کا قیمہ ایک کلو (مشین میں پسا ہوا
(کالے چنے دو کھانے کے چمچ (بھنے ہوئے
خشخاش ایک کھانے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
کالا زیرہ ایک چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی سات سے آٹھ عدد
لونگ چار سے پانچ عدد
کالی مرچ چھ سے سات عدد
دہی ایک پاؤ
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
(پپیتا دو کھانے کے چمچ (کچا اور پسا ہوا
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
پودینہ ایک گٹھی
(ہری مرچ دو سے تین عدد (پسی ہوئی
(گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
لیموں کا رس دو چائے کے چمچ
آئل حسب ضرورت
ترکیب
گرائینڈر میں کالے چنے، خشخاش، سفید زیرہ، کالا زیرہ، چھوٹی الائچی، لونگ اور کالی مرچ ڈال پیس لیں۔
ایک پیالے میں قیمہ، دہی، لال مرچ، کچا پپیتا، ادرک لہسن کا پیسٹ، پودینہ، ہری مرچ، پسے ہوئے اجزاء اور پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اسے پین میں ڈال کر بکنے کے لئے رکھ دیں۔
قیمہ گل جائے تو اس کے اوپر لیموں کا رس اور آئل ڈال کر مکس کریں اور اسے چار سے پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
مزیدار حیدر آبادی دم قیم تیار ہے۔
پودینہ، ہری مرچ اور پیاز سے گارنش کرکے سرو کریں
0 comments:
Post a Comment