اجزا
(چکن دو سو پچاس گرام (باریک کٹی ہوئی
بیسن چار کھانے کے چمچ
بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
(ہری مرچ دو عدد (کٹی ہوئی
(ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
(انڈے تین عدد (پھینٹے ہوئے
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
(ہری پیاز آدھا کپ (باریک کٹی ہوئی
ترکیب
ایک پیالے میں بیسن، بیکنگ پاؤڈر، پسی لال مرچ، ہلدی، نمک، انڈے، چاٹ مصالحہ، ایک چوتھائی کپ پانی، باریک کٹی چکن، ہری مرچ اور کٹا ہرا دھنیا ڈال کر مکس کریں اور تیس منٹ کے لیے الگ رکھ دیں۔
اب پین میں تیل گرم کر لیں۔
پھر تیار بیٹر کے پکوڑے بنائیں اور گرم تیل میں خستہ اور گولڈن ہونے تک فرائی کر لیں۔
اب اسے چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
0 comments:
Post a Comment