8 Jun 2016

Chilli Cheese Toast چلی چیز ٹوسٹ



:اجزاء


چوکور کٹی ہوئی شملہ مرچ   ایک عدد 
چوکور کٹی ہوئی پیاز    ایک عدد 
کٹے ہوئے ٹماٹر    ایک عدد 
چوکور کٹی ہوئی ہری مرچ    دو عدد 
پسی ہوئی رائی     ایک چائے کا چمچ 
پنیر     دو کپ 
بریڈ سلائس      چھ عدد 
کالی مرچ     ایک چائے کا چمچ 
نمک     حسب ذائقہ 



:ترکیب



ایک پیالے میں شملہ مرچ٬ ٹماٹر٬ پیاز٬ ہری مرچ اور رائی کا آمیزہ ملائیں- نمک اور کالی مرچ بھی ڈالیں- بریڈ کے سلائس کے اوپر یہ آمیزہ لگائیں اور اوپر پنیر کدو کش کر کے ڈالیں- اوون کو دو سو ڈگری پر گرم کریں- بریڈ سلائس اوون ٹرے پر رکھ کر پنیر کے پگھلنے تک بیک کریں- چلی گارلک ساس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں-

0 comments:

Post a Comment