10 Jul 2016

Lachaydar Kabab لچھے دار کباب

Lachaydar Kabab


اجزا

گائے کی بوٹی آدھا کلو
چنے کی دال ایک پیالی
ثابت لال مرچ آٹھ عدد
ثابت کالی مرچ چھ عدد
بڑی الائچی دو عدد
دار چینی ایک ٹکڑا
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
ادرک ایک ٹکڑا
لہسن کے جوے چھ عدد
دہی ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
انڈے کی سفیدی دو عدد
چاول کا آٹا دو کھانے کے چمچ
گول لچھوں میں کٹی پیاز تین عدد
باریک کٹا پودینہ ایک گٹھی
باریک کٹا ہرا دھنیا ایک گٹھی
باریک کٹی ہری مرچ چار عدد
باریک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ

ترکیب

گوشت کو دھو کر ایک دیگچی میں پانی اور چنے کی دال کے ساتھ ڈالیں۔
ساتھ ہی ثابت لال مرچ، ادرک، لہسن کے جوے، سفید زیرہ، ثابت دھنیا، ثابت کالی مرچ، بڑی الائچی، دارچینی اور نمک شامل کرکے پکنے دیں۔
جب بوٹی اور دال گل جائے تو اس میں دہی ڈال کر پانچ منٹ کے لیے دم پر رکھیں۔ پھر ٹھنڈا کرکے چوپر میں پیس لیں۔
اب اسے ایک بڑے پیالے میں ڈال کر چاول کا آٹا، انڈے کی سفیدی، باریک کٹی ادرک، باریک کٹا پودینہ، باریک کٹا ہرا دھنیا اور باریک کٹی ہری مرچ ملالیں۔
اس کے بعد ہاتھ پر چکنائی لگا کر تھوڑا تھوڑا تیار مصالحہ لیں اور درمیان میں لچھے والی پیاز رکھ کر کباب بنالیں۔
سارے کباب اسی طرح تیار کریں اور فرائنگ پین میں شیلو فرائی کرلیں۔
جب وہ گولڈن براؤن ہو جائیں تو مزے دار لچھے دار کباب تیار ہیں۔

0 comments:

Post a Comment