اجزا
دہی آدھا کلو
اسٹرابری جیلی پاؤڈر دو پیکٹ
کنڈینسڈ ملک ایک ٹن
فریش کریم دو پیکٹ
جیلیٹن ایک کھانے کا چمچ
فروٹ کوکٹیل ایک ٹن
ترکیب
پہلے ایک بڑے پیالے میں دہی، اسٹرابری جیلی پاؤڈر، کنڈینسڈ ملک اور فریش کریم ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
اب جیلیٹین پاؤڈر کو دو کھانے کے چمچ پانی میں گھول کر ہلکا سا پکائیں اور دہی میں ملا دیں۔
سرو کرنے سے ایک گھنٹہ پہلے فریزر میں رکھ دیں۔
سرو کرتے وقت فروٹ کوکٹیل اوپر سجا کر سرو کریں۔
0 comments:
Post a Comment