اجزا
(لوکی آدھا کلو (چھیلی اور کیوبز میں کٹی ہوئی
لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
(پیاز ایک کپ (کٹی ہوئی
(ٹماٹر دو کپ (کٹے ہوئے
زیرہ ایک چائے کا چمچ
(ہری مرچ دو عدد (کٹی ہوئی
لال مرچ ایک چائے کا چمچ
ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
(ہرا دھنیا حسب ضرورت (کٹا ہوا
تیل حسب ضرورت
ترکیب
تیل گرم کرکے اس میں زیرہ، پیاز اور ہری مرچ کو فرائی کرلیں یہاں تک کہ پیاز ہلکی سنہری ہوجائے۔
پھر لہسن ادرک پیسٹ، ٹماٹر، نمک، لال مرچ، ہلدی اور دھنیا پاؤڈڑ شامل کرکے پکنے دیں۔
پھر لوکی شامل کرکے دو منٹ تک پکائیں اور ڈھانپ کر دم پر رکھ دیں یہاں تک کہ لوکی نرم ہوجائے۔
ہرے دھنیے سے گارنش کرکے سرو کریں۔
0 comments:
Post a Comment