24 Mar 2016

Rabri Kheer ربڑی کھیر



اجزا

(چاول ایک کپ (پسے ہوئے
دودھ ایک کلو
چینی ایک کپ
الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
کیوڑہ ایسنس دو سے تین قطرے
(تازہ ربڑی ایک پاؤ (لچھے دار
خشک میوے حسبِ ضرورت
گارنشنگ کے لیے:مربہ آدھا کپ (ہرا اور لال رنگ کا
بادام اور پستہ حسبِ ضرورت

ترکیب

دودھ کو چینی کے ساتھ گرم کر لیں۔
پھر بعد میں چاول ڈال کر ہلکی آنچ پر دو گھنٹے تک پکائیں۔
جب چاول اچھی طرح گل جائیں تو الائچی پاؤڈر اور خشک میوے ڈال کر دس منٹ تک پکائیں۔
کھیر درمیانی گاڑھی ہونے لگے تو چولہے سے اُتار لیں۔
ربڑی اور کیوڑہ ایسنس ڈال کر ہلکا مکس کرلیں۔
ڈش میں نکال کر مربہ اور بادام، پستہ سے گارنشنگ کریں اور سرو کریں۔
مزیدار ربڑی کھیر تیار ہے۔

0 comments:

Post a Comment