31 Mar 2016

Chicken White Karahi چکن وائٹ کڑاہی


اجزا

چکن پانچ سو گرام
دہی دو سو پچاس گرام
لہسن ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ چار سے پانچ عدد
(دھنیا ایک کھانے کا چمچ (خشک، کُٹا ہوا
(زیرہ ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
کریم آدھا کپ
نمک حسب ذائقہ
ادرک ایک درمیانہ ٹکڑا
ہرا دھنیا آدھی گٹھی

ترکیب

ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں چکن فرائی کر لیں یہاں تک کہ ہلکی سنہری رنگت آجائے۔
پھر اس میں لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر ایک منٹ کے لئے پکائیں۔
اب زیرہ، خشک دھنیا، کالی مرچ، نمک، دہی اور ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر تیز آنچ پر اتنا پکائیں کہ چکن گَل جائے۔
پھر ہری مرچ اور کریم شامل کرکے پکائیں اور اچھی طرح مکس کرکے چولہے سے اتار لیں۔
ہرے دھنیا اور ادرک سے گارنش کرکے سرو کریں۔

0 comments:

Post a Comment