اجزا
تیل ایک چوتھائی کپ
بیف انڈرکٹ آدھا کلو
پانی ایک کپ
(پیاز ایک عدد ﴿درمیانی اور سلائس میں
خشک لال مرچ چھ سے سات عدد
لونگ چھ سے سات عدد
(لہسن چار سے پانچ جوئے ﴿کٹا ہوا
(ادرک ایک درمیانہ ٹکڑا ﴿کٹی ہوئی
دار چینی ایک درمیانہ ٹکڑا
ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
چینی ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
ثابت زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
ٹماٹر کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
سرکہ دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب
پہلے ایک خشک فرائی پین میں دار چینی، خشک لال مرچ، لونگ، زیرہ، ثابت کالی مرچ کو ہلکا سا بھونیں اور گرائینڈ میں ڈال کر پاؤڈر بنالیں۔
اب الگ کڑاہی میں تیل گرم کرکے کٹی ادرک اور کٹا لہسن شامل کرکے اتنا فرائی کریں کہ کچا پن دور ہو جائے۔
پھر پسے ہوئے مصالحے کو اس میں شامل کردیں۔
ساتھ ہی بیف انڈرکٹ کے چھوٹے کٹے ہوئے کیوبز اور ہلدی شامل کرکے پانچ سے چھ منٹ تک بھونیں۔
پھر اس میں ایک کپ پانی، ٹماٹر کا پیسٹ اور پسی لال مرچ ڈال کر ڈھکیں اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
اس دوران ایک الگ پین میں باقی بچے تیل میں ایک عدد سلائس پیاز کو گولڈن براؤن کرلیں۔
پھر اسے نکال کر ہاتھ کی مدد سے چورا کرلیں۔
پندرہ سے بیس منٹ بعد کڑاہی کا ڈھکن ہٹا کر چورا کی ہوئی پیاز، نمک، چینی اور سرکہ شامل کرکے دو سے چار منٹ تک مزید بھون لیں۔
مزے دار بیف بالچاؤ تیار ہے۔
0 comments:
Post a Comment