31 Mar 2016

Bean with Mince لوبیا قیمہ


اجزا


لوبیا دو پیالی
(گائے کا قیمہ آدھا کلو (ہاتھ کا کُٹا ہوا
تیل آدھا کپ
پیاز ایک کپ
(گرم مصالحہ حسب ضرروت (ثابت
دار چینی دو ٹکڑے
لونگ چار سے پانچ عدد
ثابت کالی چار سے پانچ عدد
چھوٹی الائچی ایک سے دو عدد
لہسن ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
(زیرہ ایک چائے کا چمچ (ثابت
(دھنیا ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
(لال مرچ دو چائے کا چمچ (پسی ہوئی
پانی ایک کپ
ٹماٹر چار سے پانچ عدد
دہی چار کھانے کے چمچ
(ادرک دو کھانے کے چمچ (باریک کٹی ہوئی
ہری مرچ چار سے پانچ عدد
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس حسب ضرورت



ترکیب



پہلے لوبیا کو تین سے چار گھنٹے بھیگو دیں۔
پھر اس کو پندرہ سے بیس منٹ کے لیے بوائل کر لیں۔
ایک پین میں تیل ڈال کر پیاز اور گرم مصالحے کو فرائی کر لیں۔
پھر اس میں دار چینی، لونگ، ثابت کالی، چھوٹی الائچی، لہسن ادرک کا پیسٹ، زیرہ، دھنیا، ہلدی، نمک، لال مرچ اور گائے کا قیمہ ڈال کر اس کو فرائی کرلیں، تاکہ اس کا پانی خشک ہو جائے۔
پھر اس میں ٹماٹر اور دہی ڈال کر سوتے کر لیں۔
جب ٹماٹر کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں پانی ڈال کر پکالیں۔
پھر جب ٹماٹر گل جائے تو اس میں لوبیا ڈال دیں۔
پھر اس میں ادرک، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر پکالیں۔
آخر میں پلیٹر میں نکال لیموں کا رس کے ساتھ سرو کریں۔

0 comments:

Post a Comment